قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانےکااعلان

قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانےکااعلان

بھارت(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین فلم میکر النکریتا شریواستو  نے  پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق انڈین پروڈیوسر وکاس شرما اور سنی کھنہ نے   فلم کی ڈائریکشن دینے والی النکریتا شریواستو کے ساتھ مل کر پاکستانی جرنلسٹ صنم مہر کی کتاب کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔النکریتا شریواستو اپنی نیٹ فلکس سیریز بمبئی بیگم کیلئے مشہور ہیں کا کہنا ہے کہ  2016 میں قندیل بلوچ کے قتل نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا، یہ غیرت کے نام پر ایک دردناک قتل تھا۔ میں اس کے بارے میں سوچتی ہوں،  میں نے قندیل کی وڈیوز بار، بار دیکھنی شروع کیں، اس کی لائف بہت دلکش تھی۔

  

انکا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک غریب لڑکی، جس نے مشہور ہونے کےلئے  کام کیا۔ وہ صرف 26 برس کی تھی جب اسے قتل کیا گیا۔النکریتا شریواستو نے مزید بتایا کہ وہ اس فلم کو قندیل بلوچ کے دلیرانہ جذبے کی علامت کے طور پر دیکھتی ہیں جس سے  اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگا۔ہدایتکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس مووی میں  باغی اور کمزور نوجوان لڑکی کی یادوں کو یکجاکرنے کی کوشش کروں گی  جس کی زندگی کا صرف اس لیئےخاتمہ کردیا گیا کیونکہ وہ شہرت حاصل کرنا چاہتی تھی۔

 

نواز شریف سے ملاقات کے بعد عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا