بھارت کااپناالزام،اپنی عدالت اوراپناہی فیصلہ

بھارت کااپناالزام،اپنی عدالت اوراپناہی فیصلہ

بھارت(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارت کی عدالت نے کئی مہینوں سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دےدیاہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق این آئی اے کورٹ نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی مانگا گیا ہے۔انڈین میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت  25 مئی کو دوبارہ سماعت کرےگی۔

 

خیال  رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کچھ دن پہلے ہی ایک بیان میں انڈیا کی طرف سے یاسین ملک سمیت دوسرے حریت پسند رہنماؤں کے خلاف ہونے والے مقدمات سے متعلق سوالات اٹھاتے تھے۔ جبکہ پاکستانی فارن آفس نے یاسین ملک کے خلاف مقدمہ شروع کرنے پر انڈین ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کروایاتھا۔

 

سبسکرائبرز کم ہونے پر نیٹ فلکس کا بڑا اقدام