شاہین آفریدی کی ماڈلنگ کے سوشل میڈیا پرچرچے

شاہین آفریدی کی ماڈلنگ کے سوشل میڈیا پرچرچے

کراچی(نیا ٹائم)قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کیجانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مخالف ٹیموں کی وکٹیں گرانے کے ساتھ ہر طرح کی کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ شائقینِ کرکٹ ان کی آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔سماجی رابطوں پر متحرک رہنے والے پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نےگزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ  ٹویٹر اکاؤنٹ پر ذرا منفرد انداز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی ہیرو کی طرح سٹائل مارتے ہوئےنظرآرہے ہیں۔ اس منفردتصویر کو دیکھنے کےبعد کئی صارفین  کو لگا کہ قومی کرکٹر نے شایداپنا  پروفیشن بدل کر ماڈلنگ شروع کر دی ہے اور جیسے ہی شاہین شاہ  نے یہ تصویر پوسٹ کی تو ان کے مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

 

 ذیشان قیوم نامی ٹویٹر صارف نے اپنے تبصرے میں شاہین کی  تعریف کے بجائے ان کے کرکٹ کیریئر کومدنظررکھتے ہوئے لکھا کہ سٹائل تو ایسے مارا ہے جیسے روہت شرما، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی کی وکٹیں ایک ہی میچ میں لی ہوں۔خیال  رہے کہ بھارت کیخلاف کھیلے گئےورلڈ کپ ٹی ٹونٹی  میچ میں شاہین آفریدی نے مخالف ٹیم کے تینوں اہم کھلاڑیوں  روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہل کو آؤٹ کیا تھا۔ ساتھی کرکٹر شاداب خان نے بھی شاہین سے سوال پوچھ ڈالا کہ ماڈلنگ کب شروع کی جس کے جواب میں پاکستانی سپیڈ سٹار نے لکھا کہ بھائی آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

 

 

ایشائی بہترین باکسر کیوں نہیں بن سکتے؟عامر خان نے بتا دیا