
پشاور میں کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
پشاور(نیا ٹائم)پشاور میں پولیس سٹیشن جاتے ہوئے کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہیدہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی خبروں کے مطابق پشاور کے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل خان گھر سے پولیس سٹیشن کی جانب جا رہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ۔ سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جب کہ حملہ آور ان کی گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔اعجاز خان کا کہنا ہے کہ حملہ آوورسفید رنگ کی کار میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہیدکیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) پشاور کا مزید کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں نے کلاشنکوف اورنائن ایم ایم سے فائرنگ کی۔اعجاز خان نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو کہ قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا ۔سی سی پی او پشاور نے کہا کہ ایس ایچ او شکیل خان کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور حملے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔شکیل خان ایک ایماندار اور فرض شناس افسر تھے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں فوڈ کارڈ سکیم کا اجرا،50 لاکھ افراد مستفید ہونگے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ