خیبرپختونخوا میں فوڈ کارڈ سکیم کا اجرا،50 لاکھ افراد مستفید ہونگے

خیبرپختونخوا میں فوڈ کارڈ سکیم کا اجرا،50 لاکھ افراد مستفید ہونگے

پشاور(نیا ٹائم)خیبرپختونخوا صوبے کے کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئےوزیر اعلی محمود خان نے  فوڈ کارڈسکیم کا اجرا کر دیا۔

 

خیبرپختونخواصوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کے  لیے بڑی خبر آ گئی ۔ وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بھر میں فوڈ کارڈ سکیم کا اجرا کر دیا۔سکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے نقد رقم فراہم کی جائے گی۔انصاف فوڈ کارڈ سکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیے جائیں گے۔ اس سکیم سے 50 لاکھ افراد اور دس لاکھ سے زا ئد خاندان مستفید ہوں گے۔ موجودہ سکیم پر سالانہ 26 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ فوڈسکیم پر عمل درآمد کے لئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہو گئے۔

 

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد کی گئی  جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سکیم کے بعد فوڈ کارڈ سکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے۔ صوبائی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق نادار لوگوں کو سپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا۔ وزیر اعلی کے پی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر صوبے کے کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

 

 

مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار