ڈاکو چھ منٹ کےاندردکان کاصفایاکرگئے

ڈاکو چھ منٹ کےاندردکان کاصفایاکرگئے

کراچی(نیاٹائم)کراچی کے علاقے بن قاسم میں تین ڈاکوؤں نے دکان کے تالے کاٹ کر پندرہ  لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیاہے۔

 

پولیس کاکہنا ہےکہ بن قاسم نصیر آباد میں مسلح 3 ڈاکوؤں نے موبائل شاپ کے تالےکاٹ کر ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نقد رقم اور 7 مہنگے نئے سمارٹ فون لوٹ لیے جبکہ ملزم 8 سادہ  موبائل فون بھی لے گئے۔پولیس کےمطابق تینوں ملزموں نے واردات سے پہلے موبائل شاپ کے ساتھ واقع ہوٹل کے مالک کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور اس کے بعد تیز کٹر کی مدد سے تالوں کو کاٹ ڈالا، ملزم 6  منٹ کے اندر دکان سے موبائل فون اور نقدی لے کر نودوگیارہ ہوگئے۔

 

پولیس کاکہنا  ہےکہ سی سی ٹی وی کے مطابق ملزم ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور  انہوں نے شناخت چھپانے کیلئے منہ ڈھانپ رکھےتھے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ موبائل شاپ کے مالک بخت رحمان کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرلیاگیاہے۔

 

صدر دھماکے کا ماسٹرمائند پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا