بیرون ملک سے موبائل فونزسمیت کونسی اشیا پاکستان لانےپرکئی گناٹیکس دیناہوگا

بیرون ملک سے موبائل فونزسمیت کونسی اشیا پاکستان لانےپرکئی گناٹیکس دیناہوگا

اسلام آباد(نیاٹائم) حکومت نےریونیوبڑھانےکےلیےسخت فیصلے کرنے کی ٹھان لی، درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی سات گنا کرنے کی تجویز دے دی، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے 44000 روپے کرنےکی تجویز منظرعام پرآگئی۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پرسنجیدگی سے پالیسی مرتب کرناشروع کردی ہے، درآمدی ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد ، مشینری پرریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 اور گھریلوآلات پر50 فیصداضافے کی تجویزآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں زیرغورہے۔

 

حکومت نے ریونیوہدف پوراکرنے کےلیےدرآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی تجویز دے دی، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے 44000 روپے تک ہونے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔

 

اسی طرح پاورجنریشن مشینری ریگولیٹری میں 30 فیصد اضافے ، اسٹیل مصنوعات کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پربھی غوروفکر جاری ہے۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پرپابندی سمیت 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے اور درآمدی ٹائلزپر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی تجویز کوبھی باریک بینی سے دیکھاجارہا ہے۔

 

صدر دھماکے کا ماسٹرمائند پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا