پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے

 اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے مابین  مذاکرات کی شروعات ہوگئی قسط کے حصول کیلئے مذاکرات دوحا میں ہورہے ہیں۔

 

پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین ساتویں اقتصادی جائزے کے بارے مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہورہے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط فراہم کردی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف سے ٹیبل ٹاک کررہی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کا آغاز ہوچکا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام بہتر ہوجائے گا اور قرضے کی اگلی قسط فراہم کردی جائے گی۔

 

مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے طے کردہ شرائط پردوبارہ غورکے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اورآئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف سے بات چیت اپریل میں ہوئی تھے جس کے بعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مالیت اور دورانیہ بڑھانے کی ریکوسٹ کی ہے۔

 

وفاقی حکومت کا نیب کے اختیارات تبدیل کرنے کا فیصلہ