صدر دھماکے کا ماسٹرمائند پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا

صدر دھماکے کا ماسٹرمائند پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا

کراچی(نیاٹائم)ماڑی پورمشرف کالونی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران صدردھماکے کا ماسٹرمائنڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

 

انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی کے مطابق ماڑی پورمیں چھاپہ حالیہ دہشتگردی میں شامل مطلوب ملزمان کی انفارمیشن پر مارا گیا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا، جوابی حملے کے نتیجے میں زخمی ہوکر زیرحراست دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران ہی ہلاک ہوگیا۔ کراچی کےعلاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

 

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق اللہ ڈنو کی صدردھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی شناخت ہوگئی ہے،اللہ ڈنو ہی بارود سے بھری سائیکل لایا اور اسی نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے دھماکا کیا تھا۔ ذرائع سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ کالعدم ایس آراے کے دہشت گرد اللہ ڈنو اورنواب کا تھرپارکر کے رہائشی ہیں جبکہ ایک ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ آج دہشتگردی کی کارروائی کی پلاننگ کر رہا تھا، ہلاک دہشتگردوں کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے پکڑا گیا بیگ سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بم بنانے کا سامان اورالیکٹرانک آلات ان سے برآمد ہوئے۔

 

شہریوں کوکروڑوں کا چونالگانےوالی خاتون گرفتار