111 ٹی شرٹس پہنے میراتھن میں شرکت کرکے شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

111 ٹی شرٹس پہنے میراتھن میں شرکت کرکے شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

واشنگٹن(نیا ٹائم)ایک سوگیارہ ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں شرکت کر کے امریکی شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا۔

 

دوسوورلڈریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اورریاضی کے فروغ کیلئےاس مہم میں حصہ لیا، ڈیوڈمیراتھن دوڑ کا آدھا  فاصلہ 2 گھنٹے 47 منٹ میں کیاجبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کوتین گھنٹے میں یہ فاصلہ طے کرنا تھا۔خیال رہے کہ میراتھن مکمل کرنے کے لیے 26 میل 300 گز کا فاصلہ کرنا تھا، لیکن  ڈیوڈ نے آدھا فاصلہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہاف میراتھن سے قبل اس کی سپورٹ ٹیم کو اسکو 111 ٹیز پہنانے میں تقریباً پچیس منٹ لگے۔

 

ڈیوڈ کے ایک سو گیارہ  ٹی شرٹس کا وزن اٹھارہ  کلوگرام تھا، جس کی وجہ سے میراتھن میں بھاگنا بہت ہی مشکل کام تھا، ان کا کہنا ہے کہ کپڑوں کے وزن سے خون کی روانی متاثر ہورہی ہے، جس سے ان کے جسم میں تکلیف محسوس ہونے لگی، اور پسینے سے کپڑوں کے وزن میں  مزید اضافہ ہوا ہے۔تاہم ان تمام مشکلات کے بعد بھی انہوں نےجرات نہ ہاری اور ریس کا نصف حصہ مکمل کرلیا۔

 

دلہا دلہن نے خود کو آگ کیوں لگائی، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے