سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے قاتل کو رہا کردیا

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے قاتل کو رہا کردیا

نئی دلی(نیا ٹائم)بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کرنے کا آرڈر دے دیا ہے۔

 

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا کاٹ رہے مجرم اے جی پیراریولن کورہا کرنے کا آرڈر دیا ہے، اے جی پیراریوالن تیس  سال سے زیادہ جیل میں پابندسلاسل تھے، ان کو 1998 میں عدالت کی جانب سےقتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی لیکن بعد میں موت کی سزا کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

 

سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 142 کے مطابق حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیریوالن کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔،یادرہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو سال1991 میں تمل ناڈو میں موت کے گھات اتار دیا گیا تھا۔

 

مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کرگرائےجانےکاانکشاف