مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار

مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار

اسلام آباد(نیاٹائم)مارگلہ پہاڑیوں پرآگ لگانے کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکرکے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ خاتون ٹک ٹاکرکی گرفتاری کےلیے ٹیم لاہور روانہ کردی گئی ہے۔

 

مارگلہ کی پہاڑیوں پرآگ کے پاس ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا تھا، حراست میں لیے گئے افراد میں خاتون ٹک ٹاکرکے پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں۔ تینوں کوتھانہ کوہسار شفٹ کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خاتون ٹک ٹاکر کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

 

 دوسری طرف ایف آئی آرکے متن میں لکھا گیا ہے کہ مبینہ طورپر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ایریا ہے جہاں کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعدد واقعات سامنے آئیں ہے۔ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنوا رہی تھی۔

 

مارگلہ کے جنگلات میں آگ کس نے لگائی، پتہ چل گیا