ایشائی بہترین باکسر کیوں نہیں بن سکتے؟عامر خان نے بتا دیا

ایشائی بہترین باکسر کیوں نہیں بن سکتے؟عامر خان نے بتا دیا

 لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک) نہاری، پائے اور سالن چپاتی کھاکر باکسنگ میں کیریئر بنانا ممکن نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی سابق  باکسر عامر خان نے ایشیا میں باکسنگ کا رجحان نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

 

سابق باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کھانوں کی وجہ سے ایشین کھلاڑی عالمی سطح   پر نام نہیں کما سکتے ۔ چیمپئن بننے کیلئے یہ ٹھیک  نہیں ہے، سابق ورلورلڈ چیمپئنڈ چیمپئن کا کہنا ہے کہ ایشین سے زیادہ انگلش باکسر زیادہ مضبوط ہیں کیوں کہ ان کی خوراک  ہم سے  بہت بہتر ہوتی  ہے۔اگر آپ ہمیں انگلش کھلاڑیوں کیخلاف کھڑا کرتے ہیں تو ان کی خوراک بہت بہتر ہےاوروہ  ہم سے زیادہ مضبوط ہیں۔ عامر خان  نے بتایا کہ انہوں نے باکسر بننے کیلئے اپنے جینے کا طریقہ بدلا اور خوش قسمتی سے میں نے یہ کام چھوٹی عمر میں ہی  شروع کر لیا تھا۔

 

سابق باکسر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ایشیائی ہیں اور  باکسنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ ہمیں  سلیکٹ ہی نہیں کیا جائے گا مگر وہ میری مثال لے سکتے ہیں کہ میں اپنی محنت سے باکسنگ کی دنیامیں اپنا نام بنایا۔خیال رہے کہ رواں ماہ تیرہ مئی کو 2 دفعہ کے ورلڈ چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ عامر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھا کہ مجھے اپنے ستائیس سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔

 

 

بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی کی وجہ کیا بنی؟