عمران خان نےپارٹی قیادت کو طلب کرلیا

عمران خان نےپارٹی قیادت کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیاٹائم)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کو مشورے کیلئے طلب کرلیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےسربراہ سبطین خان، ڈاکٹرمراد راس، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور مخدوم ہاشم جواں بخت بھی  شرکت کریں گے۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ سینئر پارلیمانی لیڈر شپ پنجاب کے سیاسی بحران پر مشاورت کرے گی اور اس دوران عدالت عظمیٰ  کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔رپورٹس  کے مطابق پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےاجلاس میں پنجاب کےسیاسی محاذ پرپاکستان تحریک انصاف  اورمسلم لیگ (ق) کے سیاسی آپشنز پر گفتگو  ہوگی۔

 

گورنرشپ سےبرطرفی کامعاملہ،عمرسرفرازچیمہ نےفیصلہ کرلیا