الیکشن کمیشن کا رویہ سب کے سامنے ہے:شفقت محمود

الیکشن کمیشن کا رویہ سب کے سامنے ہے:شفقت محمود

 اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما و سابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا رویہ سب کے سامنے ہیں اسکو سمجھ ہی نہیں آئی کہ باغی اراکین نے پارٹی کو خیرباد کہا ہے یا نہیں۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کاسلوک اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے جبکہ منحرف اراکین سے کے بارے عوامی رد عمل سب کے سامنے ہے۔ پنجاب اسمبلی کے منحرف ممبران تو ووٹ بھی کاسٹ کرچکے ہیں اور باغی اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود قانون کی تلاش جا ری ہے۔ پارٹی قوانین کے خلاف ممبران لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں اور سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ سناتا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے معاملے کا ہی پتہ نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ منحرف ممبران نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہوتا ہے اوراگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ نااہل ہوگا۔ سندھ ہاؤس میں جو منڈی لگی وہ ڈھکی چھپی نہیں، کراچی سے بوریوں میں پیسےلائے گے،یہ جمہوریت نہیں بلکہ اس پرداغ ہے۔

 

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر نمبر گیم اہمیت اختیار کرگئی