بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی کی وجہ کیا بنی؟

بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی کی وجہ کیا بنی؟

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈیا میں کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز  کے دوران پہلوان ستیندر ملک کو ریفری پر حملہ کرنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی ۔

 

انڈین  میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے  مطابق  بھارتی ریاست ہریانہ کے پہلوان  نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں میچ  ریفری پر حملہ کر دیا تھا اور  انہیں گالیوں کے ساتھ ساتھ  تھپڑ بھی رسید کیے تھے۔میچ  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر پہلوان ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑے کا آغاز ہوا تھا۔برمنگھم کامن ویلتھ کیلئے سلیکشن ٹرائلز کے دوران یہ مناظر دیکھنے کو ملے جس نے سب کو حیران کر دیا تھا  جہاں ستیندر ملک  کو آخری راونڈ میں 125 کلو گرام وزن اٹھانا تھا اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کامن ویلتھ گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئےناکام ہو گئے تھے۔

 

شکست برداشت کرنے کی بجائے ستیندر نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے ہی انٹرنیشنل  ریفری پر حملہ کر دیا۔ اس رویے کے بعد بورڈ نے ستیندر ملک پر تاحیات پابندی لگا دی جب کہ ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کی بے ضابطگی کو کسی طورنظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا طرز عمل دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا اور اسی لیے ہم نے  ایف آئی آر بھی  درج کروادی  ہے۔پہلوان ستیندر ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس اقدام پر شرمندہ ہیں اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے ان سے یہ غلطی سرزد ہوئی۔

 

 

ہیٹ سٹروک سے جاں بحق ہونیوالے کھلاڑی کے گھر سوگ کا عالم