گورنرشپ سےبرطرفی کامعاملہ،عمرسرفرازچیمہ نےفیصلہ کرلیا

گورنرشپ سےبرطرفی کامعاملہ،عمرسرفرازچیمہ نےفیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیاٹائم) عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب  کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن عدالت  میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے ہٹائے جانے کا کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن جلد کورٹ میں پیش کریں گے جس کیلئے انہوں نے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ عمرسرفرازچیمہ کی طرف سے آج درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکیے جانے کاچانس ہے ۔ذرائع کا بتانا ہےکہ عمرسرفراز چیمہ کی طرف سے گورنر ہاؤس میں داخلہ روکنے کےلئے پولیس تعیناتی کا معاملہ بھی کورٹ میں اٹھایاجائےگا۔

 

یاد رہےکہ پاکستان  مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا اعلان کررکھا ہے۔

 

سیاست کا ناکام دلہا کون ہے، احسن اقبال نے بتادیا