امریکی ڈالر نے ڈبل سنچری کرلی

امریکی ڈالر نے ڈبل سنچری کرلی

 کراچی(نیا ٹائم)ڈالرکی اونچی اڑان کا تسلسل قائم ہے اورامریکی کرنسی کی قیمت ایک بارپھرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 

سیاسی اور معاشی افق پر غیر یقینی کیفیت، حکومت کی طرف سے سیاسی پریشر کی بناء پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کے خدشات نے آج بھی روپے کو بےقدرا اور ڈالر کو مضبوط سے مضبوط تر کردیاہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈالر کے ریٹ دو سوروپے ہوگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.37 روپے کے اضافے کے ساتھ 198.11 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو  روپے مہنگا ہوکر 200 روپے کا ہوگیا۔

 

ماہرین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں تھم سکے گا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بائیس ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جو صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لیے بہت ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں روٹین سے کمی ، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جس طرح عوامل کی وجہ سے ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کی وجہ بنا ہے۔

 

ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا