سیاست کا ناکام دلہا کون ہے، احسن اقبال نے بتادیا

سیاست کا ناکام دلہا کون ہے، احسن اقبال نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)ن لیگ کے سینئر رہنماء ووفاقی وزیراحسن اقبال نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست کا ناکام دلہا کہہ دیا۔

 

اٹھارہ مئی کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضدی بچہ اپنے کھلونا توڑکر نئے کھلونے کی ضد کرنے لگ جاتے ہیں،پاکستان کےساتھ ایسا ہی رویہ عمران خان نے کیا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سیاست کا نیا نویلا دلہا بن کر ابھر رہے ہیں،وہ عمران خان ایک پروفیشنل دلہا ہیں جس کو ہر شادی میں ناکامی ملی ہے، اب وہ قوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں جدوجہد کررہے ہیں۔

 

احسن اقبال نےمزید کہا کہ عمران خان آئندہ الیکشن ناچ گانوں کی بنیاد پر نہیں جیت سکتے، ان کوچار سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا، عمران ابھی بھی جہاز پر سوار ہیں اورجلد لینڈ کریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کاعذاب قوم کو بری طرح بھگتنا پڑا۔ ملکی سیاسی اورمعاشی ایشوز پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد پاکستانی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

 

اس کے علاوہ نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں لیگی رہنماء کی درخواست بریت ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہونے پر عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر نے کی اور نیب پراسیکیوٹروسیم جاوید اوراحسن اقبال کے وکیل عدالت میں حاضر ہوئے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں ہے۔عدالت نے کیس پرسماعت بغیر کارروائی کے چودہ جون تک ملتوی کردی۔

 

حکومت کا لگژری اشیا کی امپورٹ پر مکمل پابندی کا فیصلہ