عامر لیاقت کوپیروں میں گرکرمعافی مانگنےکامشورہ

عامر لیاقت کوپیروں میں گرکرمعافی مانگنےکامشورہ

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو سینئر اداکارہ لبنیٰ فریاد عرف اماں کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔سوشل میڈیا پر لبنیٰ فریاد کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کو کھری کھری سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتی، ہر بندے پر ترس آجاتا ہے مگر مجھے عامر لیاقت پر ذرہ برابر بھی ترس نہیں آتا ۔اداکارہ نے عامر لیاقت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت بے عزت ہوچکے ہیں مگر اگر وہ مزید بے عزتی سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ بشریٰ کے پاس جائیں اور ان کے پیروں میں بیٹھ جائیں، بشریٰ کے پیروں سے نہ اُٹھیں بلکہ ان سے رو رو کر معافی مانگیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ اور اپنے بچوں کا بہت دل دکھایا ہے،  اگر بشریٰ ان کو معاف کردیتی ہیں تو شاید اللہ پاک بھی  آپ کو معاف کردیں۔

 

خیال  رہے کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت سے علیحدگی کیلئے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے جبکہ ان کی طرف سے خاوند پرکئی الزامات بھی لگائےگئے ہیں۔

 

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بیوی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ