حکومت کا لگژری اشیا کی امپورٹ پر مکمل پابندی کا فیصلہ

حکومت کا لگژری اشیا کی امپورٹ پر مکمل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی حکومت نے غیر ضروری اورلگژری  اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویشناک صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں موجودشرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا جس کے نتیجے میں روپے کی بےقدری میں کمی آئے گی۔وزیر اعظم  نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئےغیر ضروری اورپرتعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی  لگادی اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ غیر ضروری اور پرتعیش اشیاءکی درآمد پراپنے وسائل خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

 

وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی لگانے کی تیاری مکمل کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کی سمری موصول ہونے پر امپورٹ پالیسی آرڈر میں اصلاحات کی جائیں گی اور بڑی گاڑیوں، مہنگے موبائل فونز، کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیاکی امپورٹ پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔درآمدات پر پابندی کا مقصد درآمدی بل کم کرنا ہے۔ اس اقدام سے ماہانہ 1 ارب ڈالر کے قریب زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے اور روپے کی قدر میں استحکام اور اس میں  بہتری لانے میں  بھی مدد ملے گی۔

 

 

قوم تمام زنجیریں توڑنےکوتیارہے