فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدوردم توڑگئے

فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدوردم توڑگئے

بھارت(نیاٹائم ویب ڈیسک) انڈین ریاست گجرات میں ایک فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق فیکٹری کی دیوار گرنے کا واقعہ گجرات کے علاقے موربی میں نمک کی ایک فیکٹری میں پیش آیا ہے، حادثے میں 12 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

انڈین پرائم منسٹر نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ مقامی حکام متاثرین کو تمام ضروری سہولیات  مہیا کر رہے ہیں۔

 

مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کرگرائےجانےکاانکشاف