قوم تمام زنجیریں توڑنےکوتیارہے

قوم تمام زنجیریں توڑنےکوتیارہے

اسلام آباد(نیاٹائم)سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے۔

 

چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر خلجی نے ملاقات کی ہے جس  میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی شریک تھے۔

 

پی ٹی آئی  اور تنظیم اسلامی پاکستان کے رہنماؤں کے مابین  ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کو غلام بنانے کی پلاننگ  جاری ہے، قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

 

عمران خان نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے قوم کو بےسمت کر دیا اور غیرملکی  آقاؤں کی غلامی میں جکڑ دیا مگر قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے۔اس سےقبل عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیرکررکھ دیا ہے۔

 

موجودہ حکومت کا بھی توشہ خانہ تفصیلات بتانے سے انکار