نواز شریف سے ملاقات کے بعد عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا

نواز شریف سے ملاقات کے بعد عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا

  کراچی (نیا ٹائم)سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطو ں  پراداکار عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے۔

 

پاکستان میں حالیہ دنوں میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران جہاں  ایک طرف جہاں سیاسی کارکن اور عام شہری متحرک نظر آئے  تو وہیں دوسری جانب  ملک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی سیاست میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہیں لیکن جہاں زیادہ تر شوبز شخصیات چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کاساتھ دیتی نظر آرہی ہیں  تووہیں کچھ لوگوں کا جُھکاؤ دیگر جماعتوں خاص کر پاکستان مسلم لیگ  ن  کیجانب ہے۔کل سے ہی  سوشل میڈیا پر نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی ایک تصویر وائر ل ہے جس پر سماجی رابطوں کے  صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

 

اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پراداکار عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ زمیں سے ایک ہے۔ اسی تصویر کو سیٹھ عبداللہ نامی سوشل میڈیا صارف نے بھی  پوسٹ کیا اور لکھا کہ ان میں سے ایک عظیم اداکار ہے اور دوسرے عدنان صدیقی۔ایک اور ٹویٹر صارف نےاداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو کا ایک ویڈیوکلپ شیئر کیا اور تحریک انصاف کے حامیوں کا ری ایکشن مزاح کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس ویڈیو میں ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو تھپڑ مار رہے تھےجب کہ ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا  تھا کہ  نواز شریف سے ان کی ملاقات  بہت اچھی رہی۔

 

 

مشی خان نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں