پنجاب میں ہزاروں افراد ڈائریا اور ہیضے کاشکار

پنجاب میں ہزاروں افراد ڈائریا اور ہیضے کاشکار

لاہور(نیاٹائم)لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈائریا اور ہیضے کی وبا سے متاثرہ ہزاروں افراد ہسپتال  پہنچ گئے ہیں۔

 

میڈیارپورٹس  کے مطابق صوبے میں 15 دن کی گرمی کے دوران ڈائریا اور ہیضے کے 14 ہزار مقدمے سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور  میں  تقریباً 2  ہزار  افراد ہیضہ اور  ڈائریا سے متاثر ہیں۔دوسری طرف   بلوچستان کے ضلع ڈیرہ  بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بھی ہیضے کی وبا ءبے قابو  ہوچکی ہے ۔


ڈیرہ بگٹی میں  ہیضے کے مزید 166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور  علاقے میں اب تک ہیضے سے 6 افرادوفات پاچکے ہیں۔خیال رہے کہ پچھلےروز ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ  ڈسٹرکٹ میں ہیضہ کی وباء پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

 

مقامی انتظامیہ نے ڈیرہ بگٹی میں وبا پرقابو پانے کا دعویٰ کردیا