موجودہ حکومت کا بھی توشہ خانہ تفصیلات بتانے سے انکار

موجودہ حکومت کا بھی توشہ خانہ تفصیلات بتانے سے انکار

اسلام آباد(نیا ٹائم) پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور دیگر سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آ سکیں۔

 

نجی ٹی وی چینل  کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایک درخواستگزار کیجانب سے کابینہ ڈویژن کو قیام پاکستان سے لےکر اب تک سربراہان مملکت اور حکومت کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کیلئے درخواست دی  گئی مگرکابینہ ڈویژن نے تفصیلات کو خفیہ قرار دیتے ہوئے تحائف کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا۔حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں شامل اتحادیوں کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا تاہم  اس دورے کے موقع پر کس کو کیا تحائف ملے تھے ان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔خیال  رہے کہ پی ٹی آئی  کی سابقہ  حکومت نے بھی وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانےسے انکار کر دیا تھا جس پر موجودہ حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیا تھا۔

 

متضاد اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی وفد کوسعودی حکومت کی جانب سے  اہم تحائف ملے تھےلیکن  حکومت کیجانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی انفارمیشن  شیئر نہیں کی گئی تھی۔ کابینہ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے  کہ وفاقی حکومت توشہ خانہ کے حوالے نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے جو ایک مہینے میں سامنے آ جائے گی جس کے تحت سب کچھ ظاہر کر دیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے حوالے سے عالمی  سطح پر بہترین تصور کی جانے والی پالیسی اپنائی  جائے گی۔عالمی  بیسٹ پریکٹس کو لےکر اگر امریکا، انگلینڈ یا دیگر یورپی ملکوں  کو دیکھا جائے تو وہاں پر حکومتی سربراہان کو جو کچھ بھی ملتا ہے اسے  پبلک کیا جاتا ہے۔ 

 

 

عمران خان کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید