مشی خان نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں

مشی خان نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں

کراچی(نیا ٹائم) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مشی خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو  کھری کھری سنا دیں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی سے منتخب ایم این اے عامر لیاقت کے پاکستان چھوڑنے کے اعلان سے متعلق بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔مشی خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت روزانہ کیمرے کے سامنے  اپنی فلاپ ترین اداکاری شروع کردیتے ہیں، کبھی روتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں  کہ میں پاکستان چھوڑ کر جارہا ہوں تو مسئلہ کس بات کا ہے۔مشی نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر آپ کو ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب ملکر آپ کا ون وے ٹکٹ کروادیتے ہیں تاکہ آپ وہاں جاکر سکون لیں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔

 

پاکستانی اداکارہ نے  ایم این اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے غرور اور مکافات عمل نے  ہی آپ کو ڈبویا ہے۔ آپ وہ دن یاد کریں جب آپ نے مرحوم  جنید جمشید اور ان کی ماں کیلئے کیسے الفاظ ادا کیے تھے ، میں اس دن ششدر رہ گئی تھی کہ آپ نے یہ کیا کہا ہے۔جنید جمشید ایک اچھے انسان تھے جنہوں نے جواب میں  آپ  کو صرف یہ کہا تھا کہ آپ کی باتوں سے میں اور میرے خاندان والے نہایت دکھی  ہیں  اوربعد میں وہ اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔مشی خان  کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ  عامر  لیاقت حسین  اپنادماغی  علاج کروائیں اور پاکستان سے جلد از جلد چلے جائیں۔

 

 

بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی، کنگنا رناوت کیا محسوس کرتی ہیں