عمران خان کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید

عمران خان کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد(نیاٹائم) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی  پرکڑی  تنقید کی ہے۔

 

سابق وزیراعظم  عمران خان نے ٹویٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کیا جس میں انہوں نے شرح  نمو سمیت دوسرے شعبوں کی پرفارمنس پیش  کی۔عمران خان نے اپنی  گورنمنٹ کی کارکردگی بتاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی حکومت کی تبدیلی میں امریکا پر الزام لگایا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعےپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹایاگیا تو ہم 6 فی صد معاشی شرح نموکےحصول کےنزدیک تھے۔چیئر مین تحریک انصاف  کا کہنا تھا کہ این آر او  ٹو کو اپنی پہلی  ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر کررکھ دیا ہے۔