مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کرگرائےجانےکاانکشاف

مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کرگرائےجانےکاانکشاف

چین(نیاٹائم ویب ڈیسک)رواں سال  مارچ  میں چین میں مسافربردارطیارہ جان بوجھ کر گرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیاکےمطابق  امریکی ماہرین نے تباہ شدہ بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے ملنے والی انفارمیشن کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ  دوران  پر واز  پائلٹ یا کوئی اور  شخص زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا جس کے بعد  جہاز کارُخ نیچے کی طرف موڑ دیا گیا۔

 

انویسٹی گیشن  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔دوسری طرف  امریکی عہدیداروں اور بوئنگ نے  رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 مارچ  کو چین کی مقامی  پرواز  29 ہزار فٹ کی بلندی سے پہاڑوں میں جاگری تھی  جس کے باعث جہاز میں سوار 132 مسافر زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

 

افغانستان میں انسانی حقوق سمیت 5 محکموں کو تحلیل کر دیا گیا