حکومت کو پیٹرول پر کتنی سبسڈی دینا پڑے گی، اسحاق دار نے بتادیا

حکومت کو پیٹرول پر کتنی سبسڈی دینا پڑے گی، اسحاق دار نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر350 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پچھلی حکومت تباہی کرکے گئی ہے، اب اس کو ٹھیک کرنا ہم سب کی ڈیوٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت 10 روپے میں کمی کی، حکومت کو پیٹرولیم پر350 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔

 

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں ڈبل ہوچکی ہیں، اب ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہوجائے گا۔انہوں نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ معیشت کا بڑا غرق کیا گیا معاشی ڈھانچہ جس طرح تباہ کیا گیااب اسکو دوبارہ کھڑا کرنے میں وقت لگے گا۔

 

گرفتاری سے بچنے کیلئے حفیظ شیخ عدالت پہنچ گئے