طالبان نےجلد اچھی خبر سنانےکا اعلان کردیا

طالبان نےجلد اچھی خبر سنانےکا اعلان کردیا

کابل(نیاٹائم ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری  سکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنانے کا اعلان  کیا ہے۔

 

بین الاقوامی نیوزایجنسی  کو دیئے گئے  ایک انٹرویو میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر کا جلد اعلان  کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ ہم میں ایسا کوئی نہیں جو خواتین کی تعلیم کا مخالف ہو۔

 

افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیاں پرائمری تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکول جا رہی ہیں البتہ ہائی سکولنگ نظام  میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے طریقہ کار بنارہے ہیں۔سراج الدین حقانی نے مزیدبتایا کہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول  کیلئے درس گاہوں میں لباس افغان ثقافت اور اسلامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہی ہوگا۔اس سے پہلے رواں برس مارچ کے مہینے میں طالبان نے سکول، کالجز کھولنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بند کروادیئے  تھے۔

  

یاد رہے کہ اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے خواتین سے کہا تھا کہ وہ حجاب لیں جس میں سر کو ڈھانپا جاتا ہے جبکہ چہرے کو کھلا رکھا جا سکتا ہے۔مگر رواں ماہ مئی کے آغاز پر طالبان کی طرف سے خواتین کو مکمل برقع اوڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

سری لنکا میں پیٹرول نایاب ،عوام رُل گئے