
کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان
کراچی(نیاٹائم)شہرقائد آج کل شدید گرمی لی لپیت میں ہے محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہےکہ آج شہرکا موسم گرم اور خشک رہنے کا چانس ہے جبکہ درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا بتایا گیا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں شہر کا موسم گرم ہی رہنے کی امید ہے لیکن پچیس مئی کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کے امکانات بھی ہیں۔خیال رہے کہ شہرقائد میں ہیٹ ویو نے شہر کا موسم گرم کررکھا ہے محکمہ کی طرف سے بھی باربار شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی تلقین کی جارہی ہے۔
ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ