بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بیوی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بیوی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ممبئی(نیا ٹائم)بالی ووڈ کے ناموراداکارعمران خان نے اپنی بیوی سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے بھانجے نے اپنے ماموں کی راہ پرچلتے ہوئے بیگم سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عامرخان نے بھی دودفعہ شادی کی اوردونوں ہی دفعہ ان کی شادی کا نتیجہ خاتمے پرنکلا، میڈیا میں اب ان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اوراس حوالے سے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا نام میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

 

عمران خان اوراونتیکا ملک 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے دونوں کی ایک صاحبزادی بھی ہے جوکہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی، جوڑے کے مابین کافی عرصے سے معاملات میں گرم چل رہے تھے، 2019 سے اونتیکا اپنی بیٹی کے ساتھ والدین کے گھر پررہائش پذیر ہیں۔ جوڑے کے قریبی عزیزوں اور دوستوں نے معاملات ٹھیک کرانے کی کئی کوششیں بھی ناکام رہیں۔

 

خیال رہے کہ بالی ووڈ میں آج کل طلاق کی کافی سرگرم ہے، چند دن پہلے سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما سے طلاق کے لئے عدالت کا رخ کرلیا تھا۔

 

پاکستانی گانے پسوڑی کی بھارت میں بھی دھوم