بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی، کنگنا رناوت کیا محسوس کرتی ہیں

بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی، کنگنا رناوت کیا محسوس کرتی ہیں

ممبئی(نیاٹائم)بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ کس طرح ہندی فلموں کے اداکاروں کی اولادوں کو فلموں میں لاکر باصلاحیت لوگوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔

 

اداکاروں کے بچوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالی ووڈ کوئن نے کہا کہ ان کا اپنے فن کے حوالے سے فلم بینوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ہندی فلمیں ساتھ کی فلموں کا مقابلہ کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہیں۔ اگراداکاروں کے بچوں کی بجائے اہل لوگوں کو لایا جاتا تو مجھے آج یہ الفاظ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

 

کنگنا نے کہا کہ ساؤتھ بھارت کے اداکار اپنی فلم کی سٹوری اور فلم بینوں کے ساتھ مکمل طورپرمنسلک ہوتے ہیں، جبکہ ہندی فلموں کے اداکاروں کے بچے ابلے ہوئے انڈوں جیسے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے ہندی ترجمہ والی فلموں نے بھی بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

 

بھارتی اداکارہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں