دلہا دلہن نے خود کو آگ کیوں لگائی، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دلہا دلہن نے خود کو آگ کیوں لگائی، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

واشنگٹن(نیا ٹائم)ہرجوڑا چاہتا ہے کہ انکی شادی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہواوراسی لمحے کو یادگاربنانے کیلئے دلہا دلہن الگ اندازاپناتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواتے ہیں جس کیلئے اب دنیا کے خوبصورت اورالگ مقامات کی سلیکشن کی جانے لگی ہے۔

 

تاہم آج ہم آپ کوجس جوڑے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان کے بارے جان کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی جوڑے نے شادی کیلئے ایک عجیب وغریب شو کی سلیکشن کی جس دوران جوڑے نے فوٹوشوٹ کیلئےعروسی لباس پرہی آگ لگائی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبربطورمووی اسٹنٹ ڈبل ورک کرتے ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے سے ملے اوردونوں نےایک دوسرے کا ہوجانے کا فیصلہ کیا۔ بعدازاں جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کیلئے میموری ایبل بنادیا۔

 

ویڈیو میں دلہن عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کرخاوند کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھائی دیتی ہے جبکہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ لگی ہوتی ہے۔ جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرمنٹوں میں وائرل  ہوگئی جس کواب تک لاکھوں افراد ویوزکرچکے ہیں جس میں کسی نے اس اندازپرحیرانی کا اظہارکیا تو کسی نے لفظی نشتر چلائے۔

 

محبوبہ سے ملاقات کی خاطر عاشق نے گاوں کی بجلی کاٹ دی