میٹرک کے پیپرز آغاز کے ساتھ ہی مذاق بن گئے

میٹرک کے پیپرز آغاز کے ساتھ ہی مذاق بن گئے

کراچی(نیاٹائم)صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات شروع ہوتے ہی مذاق بن گئے ہیں۔

 

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے میٹرک امتحانات کیلئے اقدامات کی حقیقت سامنے آگئی، آج میٹرک کا پہلا پرچہ ہی قبل ازوقت لیک ہوا اورسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے پیپرزکے دوران کمپیوٹراسٹڈیزکا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنا تو سکھر میں بھی نویں جماعت انگلش کا پرچہ آدھے گھنٹےبعد ہی امتحانی مراکز سےلیک ہوا جبکہ امتحانی مراکز میں دفعہ ایک 140 کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور طلبا کھلے عام سوشل میڈیا کی مدد سے پیپرحل کرنے میں مشغول ہیں۔

 

سندھ کے دیگرشہروں میں بھی ایسی ہی صورت حال ہے،شکارپور میں نویں جماعت کے سندھی کا  پرچہ لیک ہوا، خیرپور کے مختلف امتحانی مراکز پر وقت سے قبل انگلش کا پرچہ آؤٹ ہوگیا جبکہ پہلی شفٹ میں نویں جماعت کا پرچہ واٹس ایپ گروپس میں شیئر ہوا۔نوابشاہ میں بھی امتحانات کی شروعات میں ہی نویں جماعت کا اردو اورسندھی کے پرچہ لیک ہوئے۔

 

طالب علموں کیلئے اچھی خبرآگئی