مارگلہ کے جنگلات میں آگ کس نے لگائی، پتہ چل گیا

مارگلہ کے جنگلات میں آگ کس نے لگائی، پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیا ٹائم)مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والوں کا پتہ چل گیا ہے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوان ٹک ٹاکرز کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

 

ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹرکے تعاون سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،ایک اور ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر خاتون بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھائی دیتی ہیں۔اسلام آباد وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے چکروں میں جنگل کو آگ لگا تے ہیں۔

 

انتظامیہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے پرعمرقید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

چولستان میں خشک سالی، مدد صرف فوٹو سیشن کی حد تک