شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگردہلاک

شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگردہلاک

راولپنڈی(نیاٹائم) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

پاک آرمی  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔ ترجمان پاک فوج  کے مطابق  دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔

 

سی ٹی ڈی کی مہمند ایجنسی میں کامیاب کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار