ویرات کوہلی کو بڑی پیشکش

ویرات کوہلی کو بڑی پیشکش

مظفر آباد(نیاٹائم) صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نےسابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کے پی ایل میں شامل ہونے کی پیش کردی۔

 

میڈیارپورٹس کےمطابق کے پی ایل کے صدر عارف ملک کہتے ہیں کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کے پی ایل (کشمیرپریمیئرلیگ)میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھیجیں گے، ویرات کوہلی لیگ کھیلیں یا مہمان خصوصی بنیں دونوں صورت میں ہمیں خوشی ہو گی ۔

 

صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم کے پی ایل کے ذریعےپوری دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں،ہماری خواہش ہے اورہم یہ چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹرزبھی کشمیر پریمیر لیگ کا حصہ بنیں ۔

 

یادرہےکہ کشمیرپریمیئرلیگ کے آغازپربھارتی کرکٹ بورڈ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزکودھمکی دی تھی کہ اگرانہوں نے کے پی ایل کوجوائن کیاتوان پرانڈین پریمیئرلیگ کے دروازے بندکردیے جائینگے، یہاں تک کہ بھارتی بورڈنےدیگرکرکٹ بورڈزکوبھی ہراساں کیاتھاکہ ان کیساتھ سیریزکاانعقادبھی خطرے میں پڑسکتاہے۔متعددکھلاڑیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈکی دھمکیوں کونظراندازکرتےہوئے کشمیرپریمیئرلیگ میں شمولیت کی اورسپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کیا۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی پرپابندی