لیفٹیننٹ کرنل(ر)عاصم سابق وزیراعظم کے سیکورٹی انچارج تعینات

لیفٹیننٹ کرنل(ر)عاصم سابق وزیراعظم کے سیکورٹی انچارج تعینات

اسلام آباد(نیاٹائم)تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل(ر)عاصم کوسابق وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی انچارج مقرر کردیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ کے ذریعے پارٹی چیئرمین کے سکیورٹی انچارج کی تعیناتی کی انفارمیشن دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق کپتان کے سکیورٹی ہیڈ لیفٹیننٹ کرنل(ر)عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔

 

خیال رہے کہ عمران خان کی طرف سے جان کو خطرے کے بیان کےبعد حکومت نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی آفر کی ہے جب کہ وزیراعظم نے گزشتہ دن ہی عمران خان کو چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھی۔

 

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار سمیت متعدد پارٹی ورکروں کو دھر لیا گیا