ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا

ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا

کراچی(نیاٹائم)ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے سے بھی اوپرچلا گیا۔

 

پیرکے دن انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت مزید ایک روپے 66 پیسے بڑھی تھی اور بزنس کی بندش پرایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر رکا تھا۔منگل کے دن کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالرمزید ایک روپے 32 پیسے بڑھا اورانٹربینک میں پہلی دفعہ ڈالر 195 روپے 50 پیسے پرپہنچ چکا ہے۔

 

گزشتہ دن ملک میں جاری ڈالر کی اونچی اڑان روکنے اور قیمت مستحکم کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں سے زوم کے ذریعے ملاقات کی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نیچے لانے سمیت آئی ایم ایف کو راضی کرنے، امپورٹ بل کم کرنے سمیت لگژری اشیاء کی درآمد پر فوری طورپرپابندی لانے کا مشورہ دیا تھا۔

 

ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں اتر آئے