مقامی انتظامیہ نے ڈیرہ بگٹی میں وبا پرقابو پانے کا دعویٰ کردیا

مقامی انتظامیہ نے ڈیرہ بگٹی میں وبا پرقابو پانے کا دعویٰ کردیا

ڈیرہ بگٹی(نیا ٹائم) ڈپٹی کمشنرممتازکھیتران نے کہا کہ ضلع میں ہیضہ کی وبا پربڑی حد تک کنٹرول پالیا گیا ہے۔

 

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز کھیتران کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں ہیضہ کے تیس سے چالیس مریض زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ممتاز کھیتران نے بتایا کہ ہیضہ کی وبا سے اسپتالوں میں چھ  اموات ہوئی ہیں لیکن گھروں میں ہونے والی اموات کے اعدادوشمار لینے  کے لیے سروے کا آغاز  کروارہے ہیں جبکہ جاں  بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاوضہ فراہم کیاجائے گا۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پیرکوہ میں ہیضہ کی وبا کو قابو کرنے کے لیے کوئٹہ سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی پندرہ رکنی ٹیم نے کام کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے ایک لیبارٹری بھی بنادی گئی ہے جہاں تمام ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ممتاز کھیتران نے کہا کہ پیر کوہ کے شہریوں کو روزانہ چھ لاکھ لیٹر صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے جبکہ جانوروں کو پانی دینے  کے لیے پیرکوہ میں پانی کے سورس کو صاف کروایا گیا ہے۔

 

ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ بے قابو ہو گیا 5 افراد دم توڑ گئے