
سی ٹی ڈی کی مہمند ایجنسی میں کامیاب کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار
پشاور (نیا ٹائم )محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے مہمند ایجنسی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 9 اہم ترین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مجرم اشتہاری محب اللہ ، احسان اللہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو دہشت گردی کے اہم مقدمات میں مطلوب تھے ۔
اس حوالے سے حکام نے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گر ضلع مہمند میں موجود ہیں جس پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس ، ایک کلاشنکوف ، 3 میگزین ، ایک پستول 9 ایم ایم ،دو ہینڈ گرنیڈ جبکہ 4 راکٹ لانچر کے گولے اور دیگر باورودی مواد بھی برآمد کیا گیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گردوں کو محب اللہ ، احسان اللہ ، افتخار ، سمیع اللہ ، عرفان ، عصمت اللہ ، فرہاد علی ، اشتیاق اور عبدالرزاق کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، تفتیشی حکام پر امید ہیں کہ ملزموں سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
دوست کے ساتھ جانیوالی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ