آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (نیا ٹائم )سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الگ الگ وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی  ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پہلے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال ، حکومت کے مستقبل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور اور سیاسی معاملات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی کی ۔

بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی  ۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی ، دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اہم اجلاس کل طلب کر رکحا ہے جس میں ملک میں فوری انتخابات کروانے یا سخت معاشی فیصلوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل منعقد ہو گا جس میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔

 

عمران خان کو پروٹوکول کی لت لگ گئی ہے ، مریم نواز