عمران خان کو پروٹوکول کی لت لگ گئی ہے ، مریم نواز

عمران خان کو پروٹوکول کی لت لگ گئی ہے ، مریم نواز

اسلام آباد (نیاٹائم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ رانا صاحب ، عمران خان کی قتل سے متعلق سازش کے ویڈیو ثبوت حاصل کئے بغیر مت چھوڑنا کیونکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ  بے نقاب ہو سکیں ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی دیں گے مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر نہیں ہونے دیں گے ۔ 4 سال میں اسے عوامی پیسے پر پروٹوکول کی لت لگ گئی ہے ، اب یہ وہی مانگ رہا ہے ۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ اور فیصل آباد کے جلسے میں خطاب کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے ۔ جس میں سازش میں ملوث تمام کرداروں کے نام واضح کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ ویڈیو منظر عام پر لائی جائے اور عوام انہیں انصاف دلوائیں ۔

 

ادارے تباہ ہو جائیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں ، عمران خان