دوست کے ساتھ جانیوالی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

دوست کے ساتھ جانیوالی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا (نیا ٹائم)ایک ہفتے قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ، لاش گڑھے میں دبا دی گئی ۔لڑکی کو دوست نے ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا سے ایک ہفتے قبل دوست کے ہمراہ جانے والی لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 3 ملزموں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعدقتل کر کے اس کی لاش گڑھے میں دفنا دی تھی ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کر فیصل آباد لے گیا ،جہاں اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اس کو قتل کر کے لاش گڑھے میں دبا دی ۔

پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، چار دہشتگرد پکڑ لیے