اداکار عدنان صدیقی کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

اداکار عدنان صدیقی کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )اداکار عدنان صدیقی نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ عدنان صدیقی کا ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ لندن میں فلمی تشہیری مہم پر ہیں اور انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلم دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔

عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی جس میں انہوں نے انڈسٹری کی بہتری کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ملاقات میں فلم کی پالیسی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے نواز شریف نومبر 2019 ء سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں ۔ لندن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان سے ملاقات کرتے رہتے ہیں ۔

 

بھارتی اداکارہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں