بابر اعظم  کنڈیشنگ کیمپ میں غیر حاضر کیوں رہے

بابر اعظم کنڈیشنگ کیمپ میں غیر حاضر کیوں رہے

لاہور(نیاٹائم)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کنڈیشنگ کیمپ کی شروعات ہوگئی ہے لیکن اس میں کپتان بابراعظم کےغیرحاضررہنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہورمیں قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ لگا دیا گیا ہے، کیمپ کے ابتدائی دن تعارفی سیشن میں کوچزکی جانب سے لیکچرز دیے گئے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف،بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد کلیئرکیا۔ سابق کرکٹر مشتاق احمد اوراین ایچ پی سی کے کوچ عمررشید نے بھی انٹروڈکشن سیشن میں شرکت کی اوراس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے آگاہ کیا۔

 

فخرزمان، محمد حسنین اورمحمد وسیم جونیئرکیمپ کے پہلے سیشن میں شامل نہیں ہوئے یہ تینوں کھلاڑی آج شام کیمپ میں شمولیت کرلیں گے جبکہ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اورزاہد محمود والدہ کی وفات کی وجہ سے جمعہ کو کیمپ میں آئیں گے۔ کیمپ کے دوسرے دن کھلاڑی نیٹ سیشنزمیں شریک ہونگے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے پہلا مرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں ستائیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔

 

پاکستانی خاتون کرکٹر کا عروسی جوڑے میں فوٹوشوٹ وائرل