رواں ہفتے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ

رواں ہفتے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 اسلام آباد(نیاٹائم)ادارہ شماریات نے تازہ اعداد وشمارجاری کیے ہیں جس کے مطابق ملک کے دارالحکومت سمیت بیشترشہروں میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا سات سو بیس روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں آٹے کابیس کلو کا تھیلاایک ہزار 520روپے کا ہوگیا ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 706 روپے67 پیسے تک ہوا۔ دستاویزکے مطابق اسی ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا20 کلوکا تھیلا600 روپے تک بڑھا۔ پشاورمیں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 590 روپے تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔

 

ایک ہفتے میں سرگودھا میں آٹے کا بیس کلوکا تھیلا 550روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ملتان میں 530،لاہور،بنوں میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 520 روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولپورمیں آٹے کا تھیلا بھی500 روپے تک بڑھا ہے دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں سکھرمیں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ساٹھ روپے تک بڑھی۔ حیدرآباد 40 اورکوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک بڑھ گیا۔

 

اسٹاک ایکسچینج ڈگمگانے لگی