وزیراعظم لندن جانے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے:اعتزاز احسن

وزیراعظم لندن جانے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے:اعتزاز احسن

لاہور(نیا ٹائم)رہنماء پی پی پی و سینئررہنماء اعترازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ لندن پرحلیف جماعتوں کو تحفظات ہیں، شہبازشریف کو لندن جانے سے پہلے ساتھی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

 

لاہورمیں سینئرقانون دان اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے نوازلیگ سے پنجاب میں کسی عہدے کی دیمانڈ نہیں کی، تاہم وزیراعظم شہبازشریف کے لندن جانے پر دیگر حلیف جماعتوں کو تحفظات ہیں۔اعترازاحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ لندن جانے سے پہلے اتحادیوں کواعتماد میں لیتے ان سے مشاورت کرتے،شہبازشریف صاحب لندن میں سیمی کابینہ کے ہمراہ فیصلے کررہے ہیں۔

 

اعترازاحسن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اب لندن سے واپس آکرہم کو فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کردیں گے۔انھوں نے یہ پوائنٹ اٹھایا کہ جب وزیرداخلہ اور وزیرقانون سمیت تمام منسٹریز ن لیگ کے پاس ہیں تو فیصلے بھی انہی کے ہونگے۔ مشترکہ حکومت ضرور ہے لیکن اہم وزارتیں ن لیگ کے پاس ہیں ن لیگ کے فیصلے جو عوام کے مفاد میں ہوئے پوری طرح حمایت کریں گے۔

 

چودھری پرویزالہٰی کا عمران خان کو مشورہ